یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض
یوٹیوب نے ویب سائٹ سے کمائی کرنے والے بین الاقوامی صارفین پر امریکی ٹیکس لگا دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا انوکھا ٹیکس غیر ملکی ٹیکس لگنے پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کای جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب ویب سائٹ سے کمائی کرنے والوں کو امریکی ٹیکس بھی دینا ہو گا۔
https://twitter.com/YouTubeCreators/status/1369344708049309699?s=20
یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ویب سائٹ نے نئی پالیسی گزشتہ امریکی انتخابات کے بعد متعارف کی تھی تاہم اس وقت میڈیا نے اس خبر کو دبائے رکھا، اور اب جبکہ یوٹیوب نے خود اپنے سماجی میڈیا کھاتوں پر جلد کٹوتی کی خبر دی ہے تو دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوب کے اعلان کے مطابق اشتہارات، پریمیم خدمات، تبصروں، سٹیکروں حتیٰ کہ کسی چینل کے پیروکاروں کی تعداد پر بھی ٹیکس لگایا جا...