Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

یوٹیوب نے ویب سائٹ سے کمائی کرنے والے بین الاقوامی صارفین پر امریکی ٹیکس لگا دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا انوکھا ٹیکس غیر ملکی ٹیکس لگنے پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کای جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب ویب سائٹ سے کمائی کرنے والوں کو امریکی ٹیکس بھی دینا ہو گا۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ویب سائٹ نے نئی پالیسی گزشتہ امریکی انتخابات کے بعد متعارف کی تھی تاہم اس وقت میڈیا نے اس خبر کو دبائے رکھا، اور اب جبکہ یوٹیوب نے خود اپنے سماجی میڈیا کھاتوں پر جلد کٹوتی کی خبر دی ہے تو دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کے اعلان کے مطابق اشتہارات، پریمیم خدمات، تبصروں، سٹیکروں حتیٰ کہ کسی چینل کے پیروکاروں کی تعداد پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔

پالیسی کے تحت غیر ملکی صارفین کے لیے بھی ٹیکس کے وہی قوانین ہوں گے جو امریکی شہریوں کے لیے ہیں، اور گزشتہ نومبر سے ان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کی پالیسی پر دنیا بھر سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جن میں خصوصاً یورپی اور کینیڈا کے صارف سرفہرست ہیں۔

کینیڈا سے رقص کے استاد نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ میں کینیڈا کا شہری ہوں، کینیڈا میں کام کرتا ہوں، میں پہلے ہی یوٹیوب سے ہونے والی کمائی پر کینیڈا میں ٹیکس دیتا ہوں، لیکن اب مجھے امریکی ٹیکس بھی دینا ہو گا، جبکہ میں وہاں کا شہری بھی نہیں ہوں۔

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مزاح نگار مارک کاؤنٹ ڈانکولا نے پالیسی پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ایسے ہی ہے کہ کل کو امریکہ مجھ پر ڈرون ٹیکس لگا دے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ یوٹیوب پہلے ہی صارفین سے انکی کمائی کا 45٪ ہڑپ کر جاتی ہے، لیکن ٹیکس ہم سے لیا جا رہا ہے، صارف نے لکھا کہ یہ بات بالکل سمجھ سے باہر ہے کہ ایک غیر امریکی سے امریکی حکومت کیسے ٹیکس لے سکتی ہے؟

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 + nine =

Contact Us