یوکرین: نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی، 20 لاکھ شہری روس سمیت پولینڈ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف ہجرت کر گئے، اندرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی
یوکرین سے جنگ کے بعد ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے ہفتے 10 لاکھ جبکہ اب تک 20 لاکھ سے زائد یوکرینی شہریوں نے مختلف ہمسایہ ممالک میں پناہ لی ہے۔
یوکرینی شہریوں کو قبول کرنے والے ممالک میں پولینڈ سر فہرست ہے اور اب تک وہاں 12 لاکھ 4 ہزار سے زائد شہری پناہ لے چکے ہیں، ہنگری تقریباً 2 لاکھ، سلواکیا ڈیڑھ لاکھ جبکہ روس میں پناہ لینے والے شہریوں کی 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ ملک کے اندر امداد کے متلاشی افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے، اور فوری امداد نہ بھیجی گئی تو انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے۔
یوکرینی حکومتی اعدادو شمار کے مطابق تناسب کے لحاظ سے ملک کی 4 فیصد آبادی ملک سے ہجرت کر گئی ہے جبکہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کئی گناء زیادہ ہے۔
روس نے اقوام متحدہ کے الزامات ...