![ماسکو میں 5جی انٹرنیٹ متعارف: تیز ترین انٹرنیٹ سروس پر صارفین خوش](https://aajrus.com/wp-content/uploads/2021/03/ماسکو-میں-5جی-خدمات-شروع،-آج-روس.jpg)
ماسکو میں 5جی انٹرنیٹ متعارف: تیز ترین انٹرنیٹ سروس پر صارفین خوش
روسی دارالحکومت ماسکو بھی 5جی نیٹ ورک گروہ میں شامل ہو گیا ہے۔ موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے ماسکو میں متعدد مقامات پر 5جی انٹینا نصب کر دیے ہیں اور اب ماسکو کے شہری بھی تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے ماسکو کے شہریوں نے مغربی یورپ کی طرز پر توہم پرستی سے منسلک خیالات کی سرے سے تردید کی اور جدید ٹیکناوجی کو شہرمیں خوش آمدید کہا۔ رشیا ٹوڈے کے صحافی سے گفتگو میں ایم ٹی ایس (روسی موبائل نیٹ ورک) کے مالک نے کہا کہ مواصلاتی ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کا یہی ایک طریقہ تھا، شہریوں کو منفی خبروں سے بچتے ہوئے آگے کی طرف دیکھنا چاہے۔ تیز ترین انٹرنیٹ ترقی کی نئی راہیں کھولے گا اور ہر شعبہ زندگی پر اسکا اثر پڑے گا۔
یاد رہے کہ 2019 میں ٹیکنالوجی کے تعارف کے ساتھ ہی اس سے متعلق افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں، ٹیکنالوجی کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا، حتیٰ ک...