امریکہ میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کی جاسوسی: بالآخر امریکی سپریم کورٹ نے ایف بی آئی کو طلب کر لیا
امریکی عدالت عالیہ نے 9/11 کے بعد ریاستی اداروں خصوصاً ایف بی آئی کی جانب سے مسلمانوں کی غیر قانونی جاسوسی کے ایک اہم مقدمے پر سماعت شروع کر رہی ہے۔ اس سے قبل نچلی سطح کی عدالتیں قومی راز عیاں ہونے کے جواز پر سماعت ملتوی یا مسترد کرتی رہی ہیں۔
آج امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا سے مسلمانوں کے ایک گروہ کی نمائندگی کرتے ہوئے وکلاء کی تنظیم برائے تحفظ حقوق آزادی عدالت میں پیش ہوئے۔ انکا مؤقف تھا کہ ریاستی اداروں نے مذہبی تفریق کرتے ہوئے انکے حقوق کی پامالی کی اور صرف لیے مسلمان شہریوں کی جاسوسی کی کہ وہ مسلمان تھے۔
اس سے قبل نچلی عدالتوں میں ریاستی وکلاء یہ جواز پیش کرتے رہے ہیں کہ مقدمات کی ایک خاص حد سے زیادہ پیروی قومی راز عیاں ہونے کا سبب بن سکتی ہے، جو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ حکومتی جواز کو اپیل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، اور کہا تھا کہ عدالتیں خود ثبوت دیکھیں اور اس بات کو جا...