امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روسی حکومت کے مابین ملی بھگت کے الزام پر لگ بھگ دو سالوں کی تحقیقات کرنے پر ملک کو 31.7 ملین ڈالر کے اخراجات برداشت کرنے پڑے-خصوصی مشیر رابرٹ مولر کی 22 ماہ کی تحقیقات کی قیمت جمعہ کو محکمہ انصاف کی رپورٹ میں جاری کی گئی
جب مولر کے استعفیٰ کے ساتھ مئی میں اختتام پذیر ہوئے آخری چھ ماہ کی تحقیقات پر تقریبًا ساڑھے چھے ملین ڈالرلاگت کا بل آیا تو صدر کے خلاف ملک کے تمام تفتیش کاروں کو روک دیا گیااور کہاکہ یہ مہم سستی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2017 سے ستمبر 2018 تک ، خصوصی وکیل کے دفتر پر وائٹ ہاؤس میں روسی دراندازوں کی تلاش کے لئے 25 ملین ڈالر خرچ کیےگئے۔