Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مسجد کے دروازے پر سور کا سر لٹکا دیا گیا

یورپ اور مغربی دنیا میں اسلام سے نفرت عروج پر – جرمنی کے شہر فیہنگن میں اسلام سے بغض کا ایک اور واقع سامنے آگیا۔ علاقے کی جامعہ مسجد میں اسلام سے بغض کے ماروں نے سور کا کٹا سر صبح سحری کے وقت دروازے پر لٹکا دیا اور فرار ہو گئے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق واقع بروز ہفتہ جامع مسجد فاتح، فیہنگن میں پیش آیا. جس کے فوری بعد مسجد کے امام نے واقعے کے اطلاع مقامی انتظامیہ کو دے دی۔


انتظامیہ نے معمول کی کارروائی کرتے ہوئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے اور وہ ایک گروہ کی صورت میں نجی کمپنی کی گاڑی میں دوسرے شہر سے آئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان کے اعتماد کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے واردات کے بعد اس کی تصویر لی اور فیس بک پر اس کی اشاعت کی۔

واقعے کی مقامی مسلمانوں سمیت ترک حکومت نے بھی شدید مذمت کی ہے، اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمنی سمیت مغربی دنیا میں مساجد کی بےحرمتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تاہم انتظامیہ ان کی روک تھام میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مساجد پر ہر دوسرے روز ایک حملہ ہوتا ہے، اور صرف سال 2019 میں 184 حملے کیے گئے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 + twenty =

Contact Us