Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

جدید طرز زندگی: 40 ٪ ہندوستانی نوجوان امراض قلب کا شکار، خواتین کیلئے بھی تنبیہ

اعداد و شمار سے پتا چلاتا ہے کہ ہندوستان میں نوجوانوں میں عارضہِ قلب دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اور ایسا صرف غریب گھرانوں میں نہیں امیر گھرانوں کے نوجوان بھی اسی تناسب سے عارضے میں مبتلا ہیں۔

مئی کو وفاقی وزیر اور بی جے پی کے رکن بندارو دتاریہ کے بیٹے بندارو وشنوو کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ وشنو کی عمر صرف 21 سال تھی اور وہ حیدرآباد میں طب کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

سنہ 2015 میں امریکہ میں ایک تحقیقاتی جریدے میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد دل کے امراض میں مبتلا تھے، اور ان میں سے دو کروڑ سے زیادہ افراد کی عمرعمر 40 برس سے کم تھی۔ یعنی ہندوستان میں 40 فیصد کے قریب دل کے مریضوں کی عمر 40 برس سے کم ہے۔

ہندوستانی شہریوں کے لیے یہ بات انتہائی حیران کن ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے تیزی سے یہ شرح ہندوستان میں ہی بڑھ رہی ہے۔ عالمی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق قبل از وقت اموات کی وجوہات میں 2005 میں دل کے امراض تیسرے نمبر تھے اور 2016 میں یہ پہلے نمبر پر تھے۔

دس پندرہ سال پہلے دل کے امراض بڑی عمر کے لوگوں کا مسئلہ سمجھا جاتا تھا مگر گذشتہ ایک دہائی کے اعداد و شمار کوئی اور کہانی سناتے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کمزور دل ہونے کی وجوہات میں سرِ فہرست جدید طرزِ زندگی ہے۔

جن میں مندرجہ ذیل پانچ عناصر انتہائی اہم ہیں:

  • حالات کو خود سنبھالنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ پریشانی
  • فاسٹ فوڈ یا ایسا طرزِ خوراک
  • رات گئے تک کمپیوٹر پر کام کرنا
  • تمباکو نوشی، اور شراب نوشی میں اضافہ
  • اور ماحولیاتی آلودگی

ماہرین کا کہنا ہے کہ پریشانی عام بچوں کی زندگی میں بھی آنے لگی ہے۔ اسی طرح نوجوانوں کے غلط اوقات پر کھانا کھانے کی عادت بھی کافی بڑھ گئی ہیں۔

محققین کہتے ہیں کہ دل کے دورے کی سب سے بڑی علامت سینے میں شدید درد ہونا ہے۔ مریض کے سینے میں شدید درد ہوتی ہے اور انھیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے سینے پر شدید دباؤ ہے۔ تاہم ایسا ہر بار نہیں ہوتا۔

جب دل تک خون نہیں پہنچتا تو دل کا دورہ پڑتا ہے۔ عموماً ایسا خون کے راستے میں کسی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مگر کبھی کبھی دل کا دورہ پڑنے میں درد نہیں ہوتی۔ اسے خاموش دل کا دورہ کہتے ہیں۔

دل کے امراض دنیا میں مہلک ترین بیماریوں میں سب سے آگے ہیں۔ 2016 میں مختلف امراض کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں 53 فیصد افراد دل کے امراض کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

ہندوستانی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً ماہواری جاری رہنے کی عمر تک خواتین میں دل کے امراض نہیں ہوتے تھے، جسکی وجہ خواتین میں قدرتی طور پر پائے جانے والے خاص ہارمون ہیں۔ تاہم آج کل 40 سال سے کم عمر کی خواتین میں بھی دل کے امراض دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خاتون تمباکو نوشی کرتی ہے یا حمل روکنے کی ادویات استعمال کرتی ہے تو اس کے جسم کی دل کے امراض سے لڑنے کی قدتی مداقعت میں شدید کمی آجاتی ہے۔ اور یوں ماہواری کی عمر کے پانچ سال بعد ہی خواتین میں دل کے دورے کا خطرہ مردوں کے برابر پہنچ جاتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

9 − 7 =

Contact Us