Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کورونا پابندیوں کے خلاف جرمن شہریوں کا مظاہرہ، لبرل اور نسل پرست گروہ مظاہرے میں بھڑ گئے، پولیس نے 300 کو دھڑ لیا، باقی فرار

جرمنی میں کووڈ19 کی پابندیوں سے اکتائے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا چاہا پر مخالف فکر کے گروہوں کے آمنے سامنے آںے پر مظاہرے جھڑپ میں بدل گئے۔ پولیس نے روکنا چاہا تو مظاہرین نے پولیس کو بھی رگڑ دیا۔

جرمن خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت برلن میں 35 سے 38 ہزار افراد کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو روسی سفارتخانے کے سامنے نسل پرست اور لبرل قوتوں کا ٹاکرا ہو گیا۔

ایسے میں مظاہرین نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا جس پر بیچ بچاؤ کے لیے پہنچنے والی پولیس سے بھی شہری الجھ پڑے، اور یوں معاملہ جھڑپوں تک پہنچ گیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، بوتلیں پھینکیں، جس پر بالآخر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

برلن حکام نے رواں ہفتے کورونا مخالف مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، جسے مقامی عدالت نے ختم کرتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دے دی تھی، تاہم گروہوں کی جھڑپ اور پولیس سے الجھنے پر 300 سے زائد شہریوں کو جیل یاترا کرنا پڑ گئی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × two =

Contact Us