Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مالی میں 3 دنوں میں 5 فرانسیسی فوجی ہلاک: شمال مغربی افریقی ممالک میں بڑھتی فرانسیسی مداخلت کے خلاف مقامی مزاحمت بڑھنے لگی

افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پیر کے روز بھی ایسے ہی ایک حملے میں الگ سے 3 فوجی مارے گئے تھے۔ القائدہ نے فرانسیسی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق 2013 سے اب تک مالی میں 50 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور ان میں سے بڑی تعداد ساحل نامی شہر میں حملوں کا نشانہ بنی۔ صحارا صحرا کے جنوب میں واقع ساحل شہر میں سن 2011 سے بے امنی کا دور دورہ ہے، یاد رہے کہ 2011 میں نیٹو نے لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کی حکومت گرانے کے لیے شمال افریقی ملک پر حملہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ فرانس کی 2013 سے اپنی گزشتہ کالونیوں میں مداخلت کا سلسلہ بڑھانے اور براہ راست فوجیں اتارنے کے باعث بھی خطے میں مزاحمتی جنگجو گروہ پروان چڑھ رہے ہیں اور اب مسلح مزاحمت اپنے عروج پر ہے۔ فرانسیسی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فرانس نے مغربی افریقہ کے ممالک میں 5100 سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں، اور ان میں سے بڑی تعداد مالی میں تعینات ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی افواج کو مقامی افواج کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × five =

Contact Us