Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

جینیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کے طریقوں پر بات ہو گی: صدر پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ آئندہ ہفتے کی متوقع ملاقات سے کچھ زیادہ پرامید نہیں ہیں، سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں خطاب کے دوران صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں کسی خاص پیش رفت کا امکان نہیں ہے، تاہم اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تعلقات کو معمول پر لانے کی بنیاد ضرور بن سکتا ہے۔

جینیوا میں طے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر پوتن نے مزید کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں، انہیں ادراک ہے کہ ابھی انہیں تعلقات ٹھیک کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہیں، اور بحالی میں ابھی وقت لگےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آج انتہائی نچلی سطح پر ہے اور اب یہ بات سب کو معلوم ہے۔

 صدر پوتن نے ملاقات کے ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تعلقات میں استحکام، نمایاں بین الاقوامی تنازعات کے حل، دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی، کورونا وباء اور ماحولیاتی امور پر گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں صدر پوتن اپنے امریکی ہم منصب کو تجربہ کار، متوازن اور درست آدمی قرار دے چکے ہیں، صدر پوتن کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی پوری زندگی سیاست میں گزری ہے، انہیں امید ہے کہ بائیڈن کا تجربہ اور خصوصیات مذاکرات میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب قصر ابیض کی ترجمان جین ساساکی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اور صدر پوتن کے مابین ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سمیت انسانی حقوق اور سائبرحملوں پر بھی بات ہو گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × 5 =

Contact Us