Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

فرانسیسی صدر کا الجزائر سے متعلق توہین آمیز تبصرہ: افریقی ملک نے فرانس کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی سہولت ختم کر دی

افریقی ملک الجزائر نے فرانس کو دی خصوصی فضائی حدود کے استعمال کی سہولت ختم کردی ہے۔ الجزائر کی جانب سے پابندی کا ردعمل فرانسیسی صدر کی جانب سے الجزائر کے حوالے سے توہین آمیز تبصرے اور مہاجرین کے تبادلے کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

فرانس الجزائر اور خطے کے دیگر ممالک مثلاً تیونس اور مراکش پردباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ فرانس کو ناپسند مہاجرین کو واپس لے، جس پر متعلقہ ممالک نے صاف انکار کر دیا۔ معاملہ طول پکڑنے پر فرانس نے ان ممالک کو حاصل ویزوں کی خصوصی سہولت کو کم کرنے کا اعلان کیا اور الجزائر کے ویزوں میں 50٪ جبکہ تیونس کے ویزوں میں 1/3 کمی کرنے کا اعلان کیا۔ الجزائر نے اس معاملے پر اپنا احتجاج درج کروایا اور فرانسیسی سفیر کو بلا کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

معاملہ صرف یہاں تک نہ رکا اور فرانسیسی صدر ایمینؤل میخرون جو پہلے ہی اسلام اور مسلم اقوام سے متعلق توہین آمیز تبصروں کے لیے بھرپور بدنامی کما چکے ہیں، نے الجزائر کے بارے میں کہا کہ فرانسیسی کالونی سے پہلے الجزائر نام کی کوئی قوم نہ تھی، ان حرکات سے الجزائر حکومت اپنی نئی شناخت بنانے کی کوشش کررہی ہے، اور اس کا مقصد معاشرے میں فرانس کے خلاف نفرت کو ہوا دینا ہے۔

الجزائر کی قیادت نے فرانسیسی صدر کے بیان کو توہین آمیز اور ناقابل قبول کہا ہے اور ردعمل میں فرانس کو دی گئی فضائی حدود کے استعمال کی سہولت واپس لے لی ہے۔ یاد رہے کہ الجزائر نے 1962 میں فرانس سے آزادی حاصل کی تھی، فرانس الجزائر پر 132 سال تک قابض تھا، جسے ختم کرنے کے لیے الجزیری قوم نے بڑی قربانیاں دیں۔

واضح رہے کہ فرانس یہ سہولت مغربی افریقہ میں موجود اپنی افواج کو رسد پہنچانے اور عسکری کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان نے فوری ردعمل میں کہا ہے کہ الجزائر اقدام سے فرانس کی کاروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جاری رکھی جائیں گی۔ یاد رہے کہ فرانس مغربی افریقہ کے ممالک چاڈ، مراکش، مالی، موریطانیہ، نائیجیر میں جہادی گروہوں کے خلاف 2014 سے عسکری کارروائیوں میں مصروف ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × two =

Contact Us