Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ایک خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز میں کام کرنے والے انجینیئر اور اسکی بیوی کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی کسی غیر ملکی حکومت کو بیچ رہے تھے۔ جوناتھن اور ڈیانا توئیبی کو مغربی ورجینیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جوڑے ہر الزام ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی انتہائی حساس ٹیکنالوجی کی ساخت اور دیگر معلومات کسی غیر ملکی ایجنٹ کو بیچ رہے تھے، اور یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری تھا۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی کی یہ ایک خفیہ کارروائی تھی جس میں سب کچھ ایک جال تھا۔ اس میں ملکی تحقیقاتی ایجنسی نے اہلکاروں کی سنجیدگی اور ایمانداری کو جانچنے کے لیے اپنے ہی ایک خفیہ نمائندے کو ان سے رابطہ کرنے اور حساس معلومات بیچنے کے لیے بھیجا۔

ایف بی آئی کے مطابق جوڑے نے اپریل 2020 میں حساس معلومات کے دستاویزات ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ معلومات اپنی خفیہ ایجنسی کو بھیج دو، یہ تمہارے ملک کے لیے انتہائی اہم ہو گی، اسے معمولی مت سمجھنا۔ یہ معلومات کئی برسوں کی محنت سے اکٹھی کی گئی ہیں، تاکہ کسی کو کسی قسم کا شک نہ ہو۔

جوڑے کے خلاف عدالتی کارروائی میں ایف بی آئی نے تمام تفصیلات کو جمع کروایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی راز بیچنے پر انہیں کرپٹو کرنسی میں ادائیگیاں کی جاتی تھیں اور آخری ادائیگی جون 2021 میں 10 ہزار ڈالر کی کی گئی، اس سے پہلے کی ایک ادائیگی میں 20 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی امریکی جوڑے کے نام کی گئی۔

معلومات فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی کارڈ استعمال کیا جاتا تھا اور اب تک دو بار اس ذریعے سے معلومات اور رقم کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی کو عسکری جوڑے کا اعتماد جیتنے میں کافی عرصہ لگا، اور انہیں اعلیٰ سطح پر کئی ایسے اشارے دیے گئے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ (خفیہ طور پر ایف بی آئی کا ایجنٹ) رابطہ کرنے والا شخص غیر ملکی ایجنٹ ہی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق امریکی جوڑا آئندہ کچھ عرصے میں امریکہ چھوڑ کر بھاگنے والا تھا، اور وہ اس سے متعلق اپنے ایجنٹ دوست سے منصوبے بھی بناتے تھے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں قومی راز عیاں کرنے، کسی کو بتانے یا اس سے متعلق کسی سازش میں ملوث ہونے پر سزائے موت کی سزا دی جاتی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × five =

Contact Us