روسی جمناسٹک کھلاڑی دینا آویرینا نے 15ویں بار عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قومی کھاڑی کو مبارکبار دی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جاپان کے شہر کیتاکیوشو میں جاری مقابلوں میں 23 سالہ دینا نے 13 کھلاڑیوں کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے، دینا نے مقابلہ جیت کر اپنی ہی ملک کی کھلاڑی یوگینیا کانائیوا کا 13 سونے کے تمغے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
عالمی مقابلوں میں دینا کی بہن ارینا آویرینا دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بیلا روس کی کھلاڑی علینا ہارناسکو تیسرے نمبر پر رہیں۔