روسی محکمہ قانون نے گوگل اور ایپل سمیت 13 مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ملک میں پابندی لگانے کا عندیا دیا ہے۔ روسی انتطامیہ کے مطابق اگر رواں برس کے آخر تک کمپنیوں نے باقائدہ طور پر روس میں اپنا اندراج نہ کروایا تو ان پر پابندی لگادی جائے گی۔
واضح رہے کہ فیس بک اور ٹویٹر نے سماجی میڈیا ویب سائٹوں پر میٹا ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا عندیا دیا ہے، ایسے میں روس کی جانب سے کمپنیوں پر ملک میں کاروباری اندراج کی پابندی کی شرط رکھی ہے۔
روسی قانون کے مطابق روس میں کام کرنے کے لیے ان تمام مواصلاتی ٹیکنالوجی ویب سائٹوں کو قانونی اندراج کروانا ہو گا جن کے صارفین کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے، اور انہیں ملکی قوانین کے ساتھ ساتھ انتظامی احکامات پر عمل بھی کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ قانون کے دائرے میں صرف امریکی کمپنیاں نہیں ہیں، اس مین سویڈن کی سپوٹیفائی، چینی کمپنی ٹِک ٹَاک، زوم اور روسی ٹیلی گرام بھی شامل ہیں۔
روسی قانون کے مطابق اگر کمپنیاں اندراج کروانے میں ناکام رہیں تو انہیں ملک میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، یعنی وہ اشتہارات نہیں لگا سکیں گی۔
یاد رہے کہ روس نے اب تک اندراج نہ کرنے اور دیگر قانونی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر متعدد مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بھاری جرمانے کیے ہیں، لیکن ملک میں باقائدہ اندراج نہ ہونے اور اثاثہ جات نہ ہونے کے باعث حکومت ان پر عمل نہیں کروا سکی۔ یہ جرمانے لاکھوں ڈالر میں ہیں اور انتظامیہ ویب سائٹوں کو منظم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
یاد رہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے صرف مغربی کمپنیوں پر نہیں بلکہ مقامی کمپنیوں وی کونتاکتے اور اودنوکلاسنکی کو بھی کیے گئے ہیں۔