Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکہ ہائپر سونک ٹیکنالوجی میں چین اور روس سے بہت پیچھے ہے: امریکی جنرل تھامپسن

امریکی خلائی فوج کے اعلیٰ عہدے دار جنرل ڈیوڈ تھامپسن نے اعتراف کیا ہے کہ ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ روس اور چین سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ جنرل تھامپسن کے مطابق اس کمی کی وجہ امریکی انتظامیہ اور اس پر ہونے والے اخراجات ہیں۔

خلائی فوج کی کارروائیوں کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہائپر سونک ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو امریکہ چین اور روس سے بہت پیچھے ہیں۔ بین الاقوامی ہیلی فیکس سکیورٹی فورم سے خطاب میں جنرل تھامپسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تیزی دکھانا ہوگی۔

تھامپسن کا کہنا تھا کہ یہ تمام مسائل امریکی بیوروکریسی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے غلط ترجیحات کے باعث درپیش ہیں۔ ہمیں سستی ترک کر کے، جوش دکھانا ہو گا، شروع میں اس حوالے سے بہت سی غلطیاں، اور رسک بھی ہے لیکن یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ہائپر سونک ٹیکنالوجی کو دفاع کے لیے انتہائی اہم اور حساس گردانا جارہا ہے، آواز کی رفتار سے بھی 5 گناء زیادہ تیز میزائل ریڈار اور دفاعی نظام وک بھی چکمہ دے سکتا ہے، جبکہ دوران پرواز سمت بدلنے کی صلاحیت اسے دشمن کے تمام منصوبے ناکام کرنے کی قوت سے بھی لیس کر دیتا ہے۔

امریکی اعلانات کے مطابق امریکہ 2023 تک دور تک وار کرنے والے ہائپر سونک میزائل تیار کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے، امریکی بحریہ کو یہ قوت دینے میں مزید 2 برس لگیں گے اور 2025 تک عملی طور پر امریکہ پوری طرح اس ٹیکنالوجی کا حامل ملک قرار پا سکتا ہے۔

روس نے گزشتہ ماہ ہائپر سونک کا تجربہ کر لیا ہے جبکہ چین نے رواں سال آگست میں اس میزائل کا تجربہ کیا ہے، جس نے امریکی انتظامیہ کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔ یاد رہے اس حوالے سے چین نے امریکی خبروں کی تردید کی ہے، لیکن امریکہ کو یقین ہے کہ چین نے اسی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

امریکی جنرل نے چین کو خلائی ٹیکنالوجی میں امریکہ سے کئی گناء آگے ہونے اور مستقبل میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی حیثیت میں ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ جنرل تھامپسن کا مزید کہنا تھا کہ اگر انکی ترقی کی رفتار یہی رہی تو امریکہ اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائے گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × four =

Contact Us