امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ برس امریکہ یوکرین کو عسکری امداد نہیں دے گا، یا کم از کم اس میں خاطرخواہ کمی کر دی جائے گی۔ اخبار نے دعویٰ واشنگٹن میں ایک اعلیٰ عہدے دار کے توسط سے کیا ہے۔
اگرچہ امریکہ صدر اس حوالے سے بار بار اعلان کرتے رہتے ہیں کہ امریکہ جنگ کے خاتمے تک یوکرین کی مدد جاری رکھے گا تاہم امریکی کانگریس میں اس حوالے سے تحفظات بڑھ رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آئندہ برس مقامی معاشی بحران کی وجہ سے امریکہ امداد روک دے یا اس میں انتہائی کمی کرنے پر مجبور ہو جائے۔
واضح رہے کہ امریکہ اب تک یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی خطیر امداد دے چکا ہے، جبکہ نیٹو کی تربیت یافتہ 9 یوکرینی بریگیڈیں بھی روس کے خلاف جنگ میں جونک دی گئی ہیں، تاہم تاحال اس میں یوکرین کو کوئی نمایاں کامیابی نظر نہیں آرہی۔
اس کے علاوہ یوکرین جنگ اس وقت امریکہ میں آئندہ جنگ کا بھی اہم موضوع بنا ہوا ہے، اور ریپبلکن امیدوار،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعے کو جنگ کے بجائے امن معاہدے سے حل کرنے کا عندیا دیا ہے۔