کرغزستان کے صدر صادر یاپاروو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اللہ کی طرف سے الہامی صلاحیت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ کے حالات دیکھ سکیں اور بتا سکیں کہ مستقبل میں ان کی قوم کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
ایک اسکول کے افتتاح کے موقع پر صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں یہ صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ آئندہ 20/30 برسوں میں کیا ہونے والا ہے، بچوں کی اس کی تربیت دی جانی چاہیے۔ جبکہ انہیں یہ صلاحیت اللہ کی طرف سے ملی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ عہدوں کے لیے تعیناتی کے طریقہ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب کرغزستان سویت اتحاد کا رکن تھا تو ملک میں شفافیت تھی، عہدے دار معیار پر اور صلاحیت کی بنیاد پر تعینات کیے جاتے تھے جبکہ اب یہ نظام اقرباپروری پر مبنی ہے، جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس کا آگاز بچوں سے کیا جانا چاہیے۔
کرغزستان نے باصلاحیت بچوں کے لیے مقابلے کے امتحان رائج کیا ہے، جس میں کامیاب ہونے والے بچوں کو صدارتی اسکول میں تعلیم دی جائے گی اور وہی بچے مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔