Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کینیڈا میں عارضی طور پر لائے مزدوروں کا استحصال عروج پر، اقوام متحدہ نے غلامی کی بدترین شکل قرار دے دیا

کینیڈا میں غلامی پروان چڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سماجی علوم کے ماہر تومویا اوبوکاتا نے خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں عارضی مزدوری کے لیے آنے والے سالانہ 60 ہزار افراد بدترین شرائط اور حالات میں کام کرتے ہیں، اور حقیقت میں یہ غلامی کی یاد تازہ کرنے کے مترادف ہے۔

غلامی کی اقسام نامی رپورٹ کو سماجی امور کے ماہر نے دو ہفتے پر مبنی تفصیلی تحقیق کے بعد مرتب کیا ہے۔ تومویا کا کہنا ہے کہ یہ مزدور دور حاضر کی بدترین غلامی کا شکار ہیں۔ ان کا بدترین استحصال کیا جاتا ہے اور شرائط اتنی سخت ہیں کہ وہ آواز بھی نہیں اٹھا سکتے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے زیر تحت مرتب کی گئی رپورٹ میں عارضی غیر ملکی مزدوروں کے منصوبے کے تحت آنے والے مزدوروں کا سروے کیا گیا ہے۔ جس میں سامنے آیا ہے کہ ہر سال کینیڈا میں عارضی/مختصر دورانیے پر کینیدا آنے والے 50/60ہزار افراد کا باقائدہ/ادارہ جاتی سطح پر استحصال کیا جاتا ہے۔ زراعت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں کام کے لیے لائے جانے والے افراد کو بدترین سلوک کا سامنا رہتا ہے۔ یہ مزدور ملک بدر اور دیہاڑی چھوٹ جانے کے خوف سے اس کے خلاف آواز بھی نہیں اٹھا پاتے اور یونہی ان کا استحصال چلتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جیمیکا سے ایک ایک گروہ نے ایسے ہی کیمپوں میں کام سے واپس لوٹنے کے بعد اپنی وزارت مزدور سے کینیڈا میں ناروا سلوک اور غلامی کی طرز پر کام کروانے کی ایک کھلے خط میں شکایت کی تھی۔ اس وقت پہلی بار عیاں ہوا تھا کہ ان مزدوروں سے زہریلے کیمیکل سپرے کروائے جاتے ہیں، اور انہیں بنیادی ضروری حفاظتی آلات بھی فراہم نہیں کیے جاتے۔ سستانے کے لیے بھی بیٹھنے پر مالک مارتے اور گالیاں دیتے جبکہ شکایت لگانے پر فوری ملک بدر کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔

ایسی ہی ایک رپورٹ جو کہ 2014 میں شائع ہوئی تھی میں انکشاف ہوا تھا کہ متذکرہ سال میں 787 مزدوروں کو کام کے دوران زخمی ہونے پر علاج معالجے کے بغیر آبائی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

حالیہ رپورٹ میں اقوام متحدہ نے ان مزدوروں کو مستقل شہریت دینے، برابری کی بنیاد پر تنخواہ اور سہولیات دینے، ان کی مہارت کی قدر کرنے اور تمام انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 − 10 =

Contact Us