وسط افریقی جمہوریہ کے صدر فاؤسٹِن آرچینج نے فرانسیسی صدر ایمینؤل میکرون کو کھڑی کھڑی سنا دیں۔ معروف فرانسیسی میڈیا آر ایف آئی کے مطابق صدر فاؤسٹِن نے روس کے ساتھ تعلقات پر فرانس کو کہا ہے کہ اس سے تمہارا کوئی سروکار/مطلب نہیں، یا پنجابی میں “تینوں کی” کہہ کر بہتر سمجھا جا سکتا ہے۔
افریقی ملک کے صدر کے ترجمان نے وضاحت میں کہا ہے کہ صدر فاؤسٹِن نے صدر میکرون کو کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعاون دفاعی معاملات پہ کیا جا رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کا مفاد وابستہ ہے، اور یہ کسی صورت فرانس کو اثر انداز نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ صدر میکرون کا صدر فاؤسٹِن سے ملاقات کا مقصد دیرینہ معطل شدہ عسکری تعلقات کی بحالی تھا۔ جس میں افریقی صدر کی جانب سے ایسا ردعمل یورپی ملک کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
فرانسیسی صدر کے ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر میکروں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی اور ممالک کی خودمختاری اور معاشی استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔
جبکہ صدر فاؤسٹِن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کے ساتھ ساتھ وہ روس اور خطے کے دیگر ممالک مالی اور فاس کے ساتھ بھی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس نوآبادیاتی دور سے پہ افریقی ممالک میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے، حتیٰ کہ آزادی کے بعد بھی بیشتر افریقی ممالک پر فرانس اور اس کی افواج کا براہ راست کنٹرول برقرار ہے۔