
زمین کا مقناطیسی میدان جو کہ جدید عالمی نیویگیشن سسٹم کی بنیادہے،مسلسل بہاؤ کی حالت میں ہے- یہ اب رفتہ رفتہ قطب شمالی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سائبیریا کی جانب منتقل ہو رہا ہے- ارضیاتی سائنسدان ابھی تک اس تبدیلی کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چلاسکے-مقناطیسی میدان میں تبدیلی کی متوقع وجوہات میں پگھلی ہوئی دھاتوں اورلوہے کی چٹانوں کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ بجلی اور متعلقہ برقی نظام میں تبدیلیاں شامل ہو سکتی ہیں-تا ہم محققین ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ اس تیز رفتار تبدیلی کے پیچھے اصل راز کیا ہے؟