Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلا ک ۔ حملہ آور پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینیڈین صوبے نوا اسکوشیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی ۔ پولیس نے 51 سالہ گبریئل وورٹمین نامی شخص کو شناخت کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ فائرنگ اس نے کی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پورٹاپیک کے چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک مکان کے باہر اور اندر متعدد لاشیں پڑی پائی گئیں جب کہ رات گئے دوسرے مقامات سے بھی لاشیں ملی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملکی تاریخ کا مہلک ترین حملہ تھا۔ حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی مارا جا چکا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور لوگ گھروں میں ہی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے لوگوں کو گھروں کے اندر بند کرلینے اور تہہ خانوں میں چلے جانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق حملے کے دوران اسی علاقے میں بہت سے مکانوں کو جلا کر راکھ کردیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس شخص نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی اور اپنی گاڑی کو رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کروز کی شکل دے رکھی تھی۔ امکان ہے کہ حملہ آور نے پہلے ہدف بنا کر لوگوں پر گولیاں چلائی ہوں اور پھر اندھادھند فائرنگ کی۔

اس دوران پہلے پولیس نے اعلان کیا کہ مبینہ حملہ آور کو ہیلی فیکس کے علاقے کے قریب گرفتار کیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں بتایا کہ وہ ہلاک ہو چکا ہے، مگر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کیسے ہلاک ہوا۔ نووا شکوشیا کے پریمیئر اسٹیفن میکنیل نے کہا ہے کہ فائرنگ ہمارے صوبے کی تاریخ میں تشدد کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے جس کی کوئی عقلی توجیح نہیں ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 5 =

Contact Us