اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

امریکی محکمہ انصاف نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک خریدے جو تمام کے تمام جعلی اور غیر معیاری نکلے جس پرامریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی کہ امریکہ نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک ملین ڈالر مالیت کے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں نیز یہ کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان میں صحت کی غیر معیاری مصنوعات کی برآمد اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے دھوکا دہی شامل ہے جب کہ درخواست میں چینی کمپنی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس نے امریکی شہریوں کے تحفظ کا بھی خیال نہیں رکھا

توقع ہے کہ کمپنی پر جو الزامات عائد کیے گئے ان میں اسے ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 − nine =

Contact Us