Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

coronavirus

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

coronavirus, COVID-19, Health & Family, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, صحت و خوراک, کورونا, معلومات عامہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ‘ایک بڑی لہر’ قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ‘ایک بڑی لہر’ بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ سخت احتیاط برتی جائے تاکہ اس وبا کا خاتمہ کردیا جائے۔ مارگریٹ ہیرس نے امریکہ میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: جدید تحقیقی مطالعہ

نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: جدید تحقیقی مطالعہ

coronavirus, COVID-19 pandemic, news, Urdu, کورونا
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس اس اصل وائرس سے تین سےچھ گنا زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے ۔ سائنسی جریدے 'سَیل‘میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ 19 کی متغیر شکل جو اس وقت دنیا کے لاتعداد انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، اس انفیکشن  سے کہیں زیادہ شدید اور مہلک ہے، جس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا۔ متعدی بیماریوں کے امریکی ماہر ایتھونی فاؤچی نے امریکہ کی میڈیکل ایسو سی ایشن کے جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا، ''اس تحقیق سے واضح ہوا کہ ایک ایسی میوٹیشن یا تغیر شدہ سیل پایا جاتا ہے جو وائرس کو بہتر انداز میں اپنے جیسی خصوصیات کے حامل خلیے کے عمل کو دہرانے میں مدد دیتا ہے اور غالباً اس میں وائرل ہونے کی کہیں زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر فاؤچی اگرچہ اس تحقیق کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ خود امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مسلسل خب...
ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں:نینسی پلوسی

ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں:نینسی پلوسی

coronavirus, COVID-19 testing, Donald Trump, news, Trump, Urdu, امریکہ, کورونا
نینسی پلوسی نے امریکی صدارت کے لئے ٹرمپ کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کرونا کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی ٹرمپ کی یہ حرکت ان کی اخلاقی پستی کا پتہ دیتی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی خبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدارت کے لئے ٹرمپ کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی عق...
نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

coronavirus, COVID-19, news, Urdu
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سےنیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔  نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا...
امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

coronavirus, COVID-19 Medicare fraud, Medicare fraud, news, novel coronavirus, Urdu
امریکی محکمہ انصاف نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک خریدے جو تمام کے تمام جعلی اور غیر معیاری نکلے جس پرامریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی کہ امریکہ نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک ملین ڈالر مالیت کے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں نیز یہ کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان...
مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

coronavirus, Middle East, pakistan پاکستان, Racism, United States of America, تارکین وطن, سیاہ فام, کورونا, نسلی تعصب
اگرچہ کوروانا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تاہم مغربی ممالک میں اموات کی شرح اب تک دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ متحدہ ہائے امریکہ اب تک ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی ہلاکت کے ساتھ سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک ہے جبکہ برطانیہ لگ بگھ چالیس ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ان میں آبادی اور اموات کی شرح کے لحاظ سے ایشیا اور افریقی باشندوں کا تناسب زیادہ ہے۔ جبکہ تحقیقی اندازوں کے مطابق آئندہ متاثرہ مریضوں میں متذکرہ گروہوں میں موت کی شرح 50 فیصد تک جا سکتی ہے۔ اس موضوع پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو مغربی ذرائع ابلاغ عامہ پر مختلف ماہرین وجوہات سے متعلق اپنی رائے دیتے نظر آئے، خصوصاً جب متاثرہ افراد کے آبائی ممالک سے بھی تشویش کا اظہار سامنے آںے لگا ہے۔ تشویش کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ امتیازی معاملہ صرف مغربی ممالک میں مقیم تارکین وطن میں سامنے آرہا ہے، جب...
کوہ قاف میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی

کوہ قاف میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی

coronavirus, Kafkas, Russia - روس, Uncategorized
ایشیا اور یورپ کو تقسیم کرنے والے پہاڑی سلسلے کوہ قاف کے اہم ملک داغستان میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے۔ روس کے زیر تسلط مسلم اکثریتی ریاست داغستان میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے، جوتناسب کے لحاظ سے کسی بھی علاقے میں سب سے زیادہ ہے۔ روس کووڈ19 سے متاثرہ ممالک میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک مجموعی طور پر 3000 کے لگ بگھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے تقرہباً ایک تہائی داغستان میں ہوئی ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق علاقے کے شدید متاثر ہونے کی بڑی وجہ مقامی افراد کا زیادہ تر شعبہ ترسیل سے وابستہ ہونا ہے۔ داغستانی مردوں کا عمومی پیشہ ڈرائیوری ہے اور وہ ایران، روس اور وسط ایشیائی ریاستوں میں سامان کی ترسیل کا کام کرتے ہیں۔ معروف عالمی یو ایف سی چیمپین حبیب نور محمدوو کا تعلق بھی داغستان سے ہے اور ان کے والد سمیت خاندان کے 20 سے زائد افراد وائرس سے م...

Contact Us