امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا
امریکی محکمہ انصاف نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک خریدے جو تمام کے تمام جعلی اور غیر معیاری نکلے جس پرامریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی کہ امریکہ نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک ملین ڈالر مالیت کے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں نیز یہ کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان...