اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سےنیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔

 نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس دوران بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔وزیراعظم نےمزید کہا کہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ ہم نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے جس کے لیے عوام کی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کے کل 1504 کیسز سامنے آئے اور 22 ہلاکتیں ہوئیں

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 − three =

Contact Us