امریکہ اور روس نے جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تخفیف جوہری اسلحہ سے متعلق مذاکرات جون میں متوقع ہیں ۔ تخفیف اسلحہ کے لیے امریکی خصوصی مذاکرات کار مارشل بلینگسلی نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی نائب سیکرٹری برائے خارجہ امور سیرگئی ریابکوف کے ساتھ جون میں مذاکرات کی تاریخ اور جگہ پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ نہیں بتایا گیا کہ کہ مجوزہ مذاکرات کب اور کہاں ہوں گے اور نہ ہی روس نے ابھی تک اس کی تصدیق کی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق چین کو بھی ان مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن چین کی طرف سے اس سلسلے میں ابھی کوئی جواب نہیں ملا۔