بھارتی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے سے منسلک دو اہلکارپیر کی صبح سے لاپتہ ہیں۔ جن کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاپتہ اہلکار ڈرائیور ہیں اور پیر کی صبح نامعلوم کام کی غرض سے سفارت خانے سے نکلے تاہم متعلقہ منزل پر نہ پہنچ سکے۔ سفارت خانے نے عملے سے رابطے کی کوشش کی تاہم رسائی نہ ہونے پر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دے دی۔
دوسری جانب روائیتی پراپیگنڈے کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی میڈیا نے فوری الزام پاکستان کے حساس ادارے پر دھر دیا ہے۔ اور تو اور واقعے کو چند دن قبل دہلی سے دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیے جانے پر نکالنے کے بھارتی عمل سے جوڑدیا ہے۔
پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے اب تک واقع پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔