پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا ہے۔ کورونا کے باعث تجارت رک گئی تھی تاہم اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کو دی گئی خصوصی سہولت کے تحت افغانستان پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو برآمدات کر سکے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ برآمدات کا آغاز 15 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ اقدام افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تجارتی سہولت کا وعدہ پورا کردیا، اب دونوں ممالک باہمی تجارت کر سکیں گے۔
پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لیے مجموعی طور پر 18 راہداریاں فراہم کی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان خود افغان مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، دوسری طرف افغانستان پاکستانی مصنوعات کا چوتھا بڑا خریدار ہے۔