Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکے خلاف مقدمے کی کاروائی بحال

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے پر کارروائی آئندہ جنوری میں بحال ہو جائے گی ۔ جس دوران گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے وزیراعظم نتن یاہو پر رشوت خوری، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر تین مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک کے دولت مند کاروباری افراد سے تحائف قبول کیے اور مثبت میڈیا کوریج حاصل کرنے کے لیے ان کو مدد فراہم کی۔

تاہم نتن ہایو اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ان پر بائیں بازو کے سیاسی حریفوں اور میڈیا کی جانب سے الزام تراشی کی جا رہی ہے۔‘

وزیر اعظم کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے اس مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت مانگا تھا۔ وکیل صفائی نے اس خدشے کا بھی ازۃار کیا کہ حفاظتی ماسک پہنے ہوئے گواہوں کے بیانات لیتے وقت ان کے چہروں کے تاثرات نہ پڑھ سکنے سے سچائی تک پہنچنا مشکل ہو گا۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اسرائیل میں تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔ اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کو اپنے خلاف عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eight + nine =

Contact Us