امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبرمیں صدارتی الیکشن تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار تک کر دی جائیگی۔
انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم افغانستان سے بڑی حد تک نکل چکے ہیں، اور جلد مزید فوجیں نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ افغان طالبان سے امن معاہدے پر قائم ہیں اور گفتگو کے ذریعے افغانستان میں موجود آٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو نصف کر دیں گے۔
باقی ماندہ فوج نکالنے کے لیے انہوں نے کوئی وقت نہیں دیا تاہم اس پر گفتگو جاری ہے کا اظہار ضرور کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال فروری میں امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان سے مکمل فوج نکالنے کا پابند ہے۔