مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک زہر کا پیالہ ہے جسے مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔
بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہوگا، لیکن ہاں یہ ایک زہریلہ جام ہے، جسے نہ خریدنا ہی بہتر ہے۔ سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بالخصوص انکرپشن والے معاملے کو لے کر۔”
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکہ میں اپنا آپریشن بند کرنے یا کسی امریکی کمپنی کو اسے بیچنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔ جس پر بل گیٹس نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے واحد حریف کو ختم کر دینا بہت ہی عجیب ہے۔
دوسری طرف چین بھی دنیا میں چین کی واحد معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن کے تحفظ میں پیش پیش ہے اور اسکا کہنا ہے کہ امریکہ کو ٹک ٹاک چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔