جولائی 2020 میں پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ پونے تین بلین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ تھیں۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کورونا کے باعث تارکین وطن کا عید الاضحیٰ پر وطن واپس نہ آ پانا تھا۔ یوں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے کی نسبت زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جناب سے روز بروز سخت ہوتی پالیسیوں نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اب لوگ باقائدہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات رقوم کو ترجیح دینے لگے ہیں۔