ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بچوں کی ذہانت کا انحصار اس بات پر ہے کہ ان کی والدہ کتنی ذہین ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ذہانت کے جین کروموسوم ایکس میں واقع ہوتے ہیں، اور خواتین میں 2 ایکس کروموسوم موجود ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بچوں میں ماں کی جانب سے ذہانت کی منتقلی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
اس کے برعکس مردوں میں صرف ایک ایکس کروموسوم ہوتا ہے، لہٰذا والد سے ذہانت کی منتقلی کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ باپ کے ذہانت کے جینز غیر فعال ہو جاتے ہیں۔
جبکہ جینیاتی عوامل کے علاوہ بھی دیکھا جائے تو بچوں کا بچپن زیادہ تر ماں کے ساتھ گزرتا ہے۔ ایسے میں ماں کی ذہانت، عادات و فطرت بچوں پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔