Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کےلیے اسٹیٹ بینک نے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتےسے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ 

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے خدوخال اور اس کے اجراء کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی لیکن اب عالمی جریدے کو انٹرویو میں اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ سہولت کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور حکومت پاکستان کے تمسکات کی خریداری کی جاسکے گی۔

عالمی جریدے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر اور روپے میں پانچ مختلف مدت کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ 

ڈالر سرٹیفکیٹ پر 5 سے 7 فیصد جبکہ روپے اکاؤنٹ پر 9 سے 11 فیصد منافع دیے جانےکا عندیہ دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگائی کی صورتحال سے مطمین ہیں، تاہم شرح سود کا تعین کرنے کا اختیار مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کا محور معاشی نمو اور روزگار بڑھانے پر ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ مقامی اور برآمدی شعبے کا منظر نامہ قدرے بہتر ہے، امید ہے کہ معاشی ترقی کا سفر پائیدار ہوگا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × five =

Contact Us