روس کی مسلم اکثریت آبادی والی ریاست داغستان کے معروف مکس مارشل آرٹ کھلاڑی حبیب نور محمدوو نے عالمی شہرت یافتہ باکسنگ کے کھلاڑی محمد علی سے انکے موازنے کو غیرمناسب قرا دیا ہے۔
حبیب کا کہنا ہے کہ محمد علی کے دور اور حالات کا انکے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔ محمد علی بلاشبہ ایک عظیم اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی تھے، اور ہم دونوں مسلمان ہیں، تاہم کشتی کے کھیل سے وابستگی کے علاوہ ہم میں کوئی قدر مشترک نہیں۔ موازنے کے لیے مجھے اس دور میں ان حالات میں بطور سیاہ فام پیدا ہونا چاہیے تھا، اور پھر میں ان حالات کا سامنا کیسے کرتا، اس کے تناظر میں ہمارا موازنہ ہو سکتا تھا۔
محمد علی کو امریکہ میں نسلی بنیاد پر شدید نفرت اور امتیازی سلوک کا سامنا تھا۔ سیاہ فام امریکیوں کو اشیاء کی طرح خریدا اور بیچا جاتا تھا۔ اسی امتیازی سلوک کی وجہ سے محمد علی نے اپنا تمغہ تک پھینک دیا۔ میں ان حالات میں کیا ردعمل دیتا، اسے کہنا مشکل ہے، اس لیے میرے خیال میں ہم دونوں کا موازنہ درست نہیں۔