Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کورونا نے دس لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا: امریکہ، ہندوستان اور برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ممالک

کورونا وائرس نے د س ماہ میں دس لاکھ انسانی زندگیاں کھا لیں۔ بیشتر ممالک میں وائرس کا زور تاحال ٹوٹ نہ سکا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، ادارے نے وباء کو ماضی قریب کا سب سے بڑا قدرتی المیہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وباء نے دنیا کے 188 ممالک کو متاثر کیا ہے، جبکہ روزمرہ کی زندگی پوری دنیا میں متاثر ہوئی ہے۔ اور معیشت کا پہیہ بالکل رک گیا ہے۔

اب تک متحدہ ہائے امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں 71 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ 60 لاکھ متاثرہ افراد کے ساتھ ہندوستان دوسرے نمبر پر جبکہ برازیل ایک لاکھ اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف یورپ میں وباء کی دوسری لہرکا شور ہے۔ برطانیہ اور فرانس میں گزشتہ ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا۔ جس کے باعث حکومتوں نے تالہ بندی کا دوبارہ فیصلہ کیا تاہم عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق وائرس ویکسین کی دستیابی تک 20 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا سکتا ہے۔ تاہم پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسانوں کی قدرتی دفاعی صلاحیت میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ اور کچھ ممالک اس پر کام کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سپوتنک 5 نامی ویکسین تیار کر لی ہے۔ اور آخری مرحلے کے طور پر اسکا 40 ہزار سے زائد افراد پر تجربہ بھی ہو چکا ہے، تاہم ابھی ختمی رپورٹ آنا باقی ہے۔ روس سے بیشر ممالک 1 ارب انجیکشن کی سفارش کر چکے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک نے بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے امداد اور سرمایہ کاری کی حامی بھی بھری ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

19 + 15 =

Contact Us