برطانوی شہر برمنگھم کی ایک عوامی بس میں نسل پرست جوڑے نے ایشیائی لڑکی پر نسل پرستانہ جملے کس اور اسے منہ پر لات دے ماری، جس پر باقی سب شہری تو خاموش تماشائی بنے رہے تاہم ایک شہری نے جوڑے کو خوب سبق سکھایا اور گھسیٹ کر بس سے اتار دیا۔
ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر صارفین کی ستائش – کہتے ہیں ردعمل فوری انصاف کی عمدہ مثال ہے۔