برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک پروگرام کے میزبان کو سماجی میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ انکا شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر سڑکوں پر ہراساں کرنا ہے۔
سٹیفن نولان نامی میزبان نے اپنے ایک پروگرام کے لیے سڑکوں کا رخ کیا اور وہاں ماسک نہ پہننے والوں کو غیر ذمہ دار پکارتے رہے۔ جس پر شہریوں کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک شہری نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ کچھ شہریوں کا ماسک نہ پہننے والوں پر اعتراض سمجھ میں آتا ہے لیکن کیا اس سے بی بی سی کے میزبان کو شہریوں کو ویڈیو بناتے ہوئے ہراساں کرنے کی اجازت مل جاتی ہے؟ ادارے کی انتظامیہ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
ایک اور شہری نے جیسے شدید ناراضگی میں لکھا ہے کہ “نولان خود کو سمجھتا کیا ہے”؟
ایک اور شہری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دوستو، ہم اس حد تک گِر چکے ہیں، گھٹیا صحافت کو تحقیقاتی صحافت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ سٹیفن کو نہ تو اس شخص کا علم ہے اور نہ اسے اس عمل کے نتائج کا ادراک تھا، بہت افسوس!