روس نے خلاء کی طرف سفر کے لیے تیز ترین خلائی راکٹ متعارف کروا دیا ہے۔ خلائی راکٹ کو سویوز راکٹ کا نام دیا گیا ہے۔
راکٹ آئندہ بدھ کے روز قازقستان کے زمینی اڈے سے اپنا پہلا خلائی سفر کرے گا۔
راکٹ اپنے ساتھ دو خلائی جہازوں کو زمین سے خلاء تک لے جانے میں صرف تین گھنٹے کا وقت لے گا، اور پھر الگ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک زمین سے خلاء تک کے سفر میں 6 گھنٹے لگتے ہیں، تاہم 2018 سے اس میں تیزی کے لیے کام ہو رہا ہے۔