پولینڈ کے صدر آندرے دودا کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آںے پرانہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر میں بظاہر علامات نہیں ہیں اور وہ معاملات زندگی میں کسی قسم کی دشواری کا شکار بھی نہیں ہیں تاہم انہیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے پرانہیں ڈاکٹری ہدایات کے مطابق قرنطینہ کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ سے قبل صدر نے سرکاری اسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کی اور صدارتی محل میں ایک تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی حصہ لیا۔
یاد رہے کہ 48 سالہ آندرے دودا دنیا کے پہلے سیاسی رہنما نہیں جن کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔