روسی نشریاتی ادارے کے مطابق خبیب نور محمدوو کو اپنے آخری میچ کے لیے 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم ادا کی گئی ہے۔
جبکہ یو ایف سی کی مسلسل 13ویں فتح پر انہیں اضافی 90 ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ خبیب کو مزید میچوں کے لیے مزید بڑی ادائیگیوں کی پیشکش موجود ہیں تاہم وہ ریٹارمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ خبیب کی ٹیم کا کہنا ہے کہ خبیب نے کبھی بھی پیسے کے لیے مارشل آرٹ نہیں کھیلا، بلکہ وہ ہمیشہ کھیل سے پیار کی وجہ سے میدان میں اترے ہیں، اور انکی میراث اس بات کا واضح ثبوت ہے۔