جنوبی فرانس کے شہر مونٹپیلیئر میں دو مقامی مافیا گروہوں کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق جھگڑا اتوار کی شام ہوا جب دو مقامی دشمن مافیا گروہ آمنے سامنے آگئے۔
سماجی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوؤں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گروہوں کے پاس خود کار پسٹل اور رائفل بندوقیں ہیں اور وہ دیواروں کا سہارا لیتے ہوئے ایک دوسرے پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ آپسی مقابلے کی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں چلانے والے افراد نے چہرے ڈھانپ رکھے ہیں اور وہ ایک رہائشی علاقے میں اندھا دھند گولیاں چلارہے ہیں۔
ایک دوسری ویڈیو میں فائرنگ کے نتئجے میں ایک مقامی شخص کو دیکھاجا سکتا ہے، جو اندھی گولی کا نشانہ بنا۔
واقع کے بعد مقامی حکومت نے فوری علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی اور نیم فوجی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پرتعینات کر دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں گروہ پرانے دشمن ہیں، تاہم مقامی میڈیا سے گفتگو میں شہریوں کا کہنا ہے کہ جھگڑا منشیات کے لین دین سے شروع ہوا، لوگوں نے علاقے میں بڑھتے جرائم اور حکومتی نااہلی کی شکایت بھی کی۔