Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ریاست مشی گن میں بڑی ڈاک کمپنی کی مقامی شاخ کے ملازم کا سربراہ پر تاخیر سے آنے والے ووٹوں پر پرانی تاریخ ڈالنے کے حکم کا الزام، تحقیقات شروع

امریکی انتخابات میں تنازعے کے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست مشی گن میں ایک معروف ڈاک کمپنی میں کام کرنے والے ملازم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکے سربراہ نے اسے اور عملے کے دیگر افراد کو تاخیر سے پہنچنے والے ووٹوں پر پچھلی تاریخ ڈالنے کا حکم دیا۔ ملازم کے دعوے پر کمپنی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا پر انکشاف کو ویریٹاس منصوبے کے سامنے آجانے کا نام دیا گیا ہے۔ ویریٹاس سافٹ ویئر کے شعبے میں ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو کمپنیوں کی خاص ضروریات کے تحت انکی معلومات اور سافٹ ویئر میں حساس اور خفیہ تبدیلیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ملازم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسے اور اسکے دیگر ساتھیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ بدھ تک ڈاک کے ذریعے آنے والے تمام ووٹوں کو الگ رکھیں، اور شام کو ان سب پر پچھلی تاریخوں کی مہر لگا دیں۔

ملازم کے مطابق ایسا کرنے کے بعد ووٹوں کی پرچیوں کو تیز ڈاک کے لفافوں میں ڈالا گیا اور انہیں متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر ارسال کر دیا گیا۔ ریاست مشی گن کے قانون کے مطابق ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹ کو سوموار کی رات 8 بجے تک مہر لگی ہونی چاہیے تھی، اور اس سے تاخیر والی ڈاک کے ووٹ کو قبول نہیں کیا جانا تھا۔

ملازم کا کہنا ہے کہ اس نے معاملے کی اطلاع ڈاک کمپنی کی دوسری شاخ کے مدیر کو بھی دی تھی، اور اس نے بھی برانچ کے سربراہ کو پچھلی تاریخ کی مہر لگاتے ہوئے دیکھا تھا، اگرچہ ادارے کے اصول کے مطابق یہ کام ایک ملازم کرتا ہے۔

سازش کو سامنے لانے والے صحافی جیمز اوقیف کا کہنا ہے کہ اس نے ملازم کے الزام پر ڈاک کمپنی کی متعلقہ شاخ پر فون کر کے سربراہ کا مؤقف لینا چاہا تو وہاں سے سوال سن کر فون بند کر دیا گیا۔ صحافی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خود شاخ کا دورہ کیا تو اسے وہاں کمپنی کا قانونی مشیر تحقیقات کروانے یا نہ کروانے کے حوالے سے گفتگو کرتا ملا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن میں دھاندلی کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، اور انکا دعویٰ ہے کہ ریاست کے سیکرٹری نے دونوں بڑی جماعتوں کی موجودگی کے بغیر ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں کی گنتی کی۔

یوں جارجیا اور دیگر ریاستوں میں بھی مختلف وجوہات پر ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں کے وقت اور مقدار پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twelve − one =

Contact Us