جمعہ, ستمبر 22 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی ممالک افریقہ کو غلاموں کی تجارت پر ہرجانہ ادا کریں: صدر گھانامغربی تہذیب دنیا میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی، زوال پتھر پہ لکیر ہے: امریکی ماہر سیاستعالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئیافریقی ممالک کے روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر فرانسیسی پریشانی عروج پر: تعلقات خراب کرنے کی کوشش پر وسط افریقی جمہوریہ کے صدر نے صدر میکرون کو سنا دینیٹو: سرد جنگ کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گافرانس کے خلاف افریقہ کے تین ممالک نے عسکری اتحاد بنا لیاجنوبی کوریا: کتے کھانے پر پابندی لگانے کا عندیایورپی یونین آزاد ممالک کا ایک اتحاد ہے یا جدید سامراجی نظام مسلط کیا جا رہا ہے؟ 30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کرنے اور قوانین تھوپنے پر ہنگری اسپیکر کا سخت ردعملآزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قراریوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

برطانیہ: تیل سے چلنے والی گاڑیاں مزید صرف 10 سال خریدی جا سکیں گی

برطانیہ نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کے خریدنے پر پابندی لگانے کے عمل میں تیزی لائی ہے۔ پابندی کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانا ہے۔

برطانوی حکومت نے تیل سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی لگانے کے لیے پہلے 2040 کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم اب اسے پانچ سال کم کر کے 2035 کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فنانشل ٹائمز اور بی بی سی نے مختلف اعلیٰ حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ اس ہدف کو بھی مزید کم کرتے ہوئے جلد 2030 کر دے گا۔

تاہم پالیسی میں ایسی گاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا جن میں برقی موٹر اور تیل سے چلنے والا انجن دونوں شامل ہوں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی کا معیشت پر بھی اچھا اثر پڑے گا، اور 30 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہو گی، جبکہ قومی پیداوار میں بھی صفر اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

جبکہ تیل سے گاڑیاں بنانے والی صنعتوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے اعلان کردہ وقت کو مزید پیچھے لانے سے انہیں بہت نقصان ہو گا۔ جبکہ شہری بھی اس سے مالی بوجھ بڑھنے پر پریشان ہیں۔ دوسری طرف برقی کاریں اور اس سے وابستہ دیگر صنعتیں بھی ابھی پوری طرح پورے ملک میں خدمات فراہم کرنے کے تیار نہیں ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen − 15 =

Contact Us