اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

ڈرون حملے اس لیے بڑھائے کہ مجھے دہشت گردی کیخلاف نرم نہ سمجھا جائے: اوباما کی کتاب میں وضاحت پر جنگوں کے خلاف لابی اور انٹرنیٹ صارفین کا ہنگامہ

سابق امریکی صدر باراک حسین اوباما کی نئی کتاب میں ڈرون حملوں سے متعلق انکی وضاحت نے امریکی جنگوں کے خلاف آواز کو مزید قوت عطا کر دی ہے۔ امریکی صدر نے معذرت خوانہ انداز میں لکھا ہے کہ وہ کبھی بھی ڈرون حملوں کا حکم دیتے ہوئے خوش نہیں تھے لیکن وہ ایسا کوئی خطرہ بھی مول نہیں لینا چاہتے تھے کہ انہیں دہشت گردی کے خلاف نرم سمجھا جائے۔

سابق صدر نے “اے پرامسڈ لینڈ” میں اپنے دور حکومت کے دوران متنازعہ ڈرون حملوں میں اضافے کی وضاحت دی ہے۔ اوباما نے لکھا ہے کہ انکے پہلے سپہ سالار ریحم ایمینوئل نے اسٹیبلشمنٹ کی دہشت گردوں کی لمبی فہرست کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت محنت کی، وہ اس خوف میں مبتلا رہے کہ انکے نئے منتخب لبرل شبیہ والے صدر کو دہشت گردی کے خلاف نرم نہ سمجھا جائے۔ اوباما لکھتے ہیں کہ اس سے وہ خوش نہ تھے اور نہ ہی انہیں اس سے طاقتور ہونے کا احساس ہوتا تھا، البتہ وہ کوشش ضرور کرتے تھے کہ حملہ زیادہ سے زیادہ حملہ مؤثر ہو۔

لیکن صدر اوباما کے ناقدین ہمیشہ سے ڈرون کے غیر مؤثر ہونے کے قائل رہے ہیں، 2015 میں ڈرون حملوں سے متعلق سامنے آنے والے دستاویزات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اس میں 90 فیصد ہلاکتیں معصوم شہریوں کی ہوئیں، نہ کہ مبینہ دہشت گردوں کی۔

یاد رہے کہ صدر اوباما نے اپنی انتخابی مہم مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے کے وعدے پر لڑی تھی لیکن وہ انہیں مزید پھیلانے کے مرتکب ہوئے۔ شام اور لیبیا میں جنگوں کے پھیلاؤ نے ڈیموکریٹ اور جنگوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ اگرچہ ڈرون حملے بھی جارج بش کے دور میں شروع ہوئے لیکن اوباما کے 8 سالہ دور میں ان میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس میں ہونے والے عوامی نقصان پر اوباما کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

رشیا ٹوڈے نے صدر اوباما کے ڈرون سے ناخوش ہونے کے بیان پر انکے وائٹ ہاؤس میں ایک خطاب کا حوالہ دیا ہے، جس میں صدر اوباما ڈرون کو لے کر ایک حاضرین کو ایک چٹکلہ سناتے ہوئے، جس سے ہال میں موجود امریکی بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اوباما کے کتاب میں وضاحت پر جنگوں کے خلاف لابی کے علاوہ انٹرنیٹ پر صارفین بھی اوباما کو دکھاوے کے لیے لوگوں کو مارنے والا اور میکاولی کے القابات سے نواز رہے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

thirteen + three =

Contact Us