چینی خلائی چینگی-5 نے چاند پر کامیاب نزول کر لیا ہے۔ چینگی-5 کا مقصد چاند سے چٹانیں اور دیگر نمونے اکٹھے کرنا ہے۔ خلائی جہاز 23 نومبر کو چاند پر اترا۔
اگر چینی منصوبہ کامیاب رہتا ہے تو یہ چاند سے نمونے لانے والا دوسرا خلائی منصوبہ ہو گا، اس سے قبل 1976 میں روس نے یہ کوشش کی تھی۔
چینی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز کی انتہائی خطرناک اترائی بالکل کامیاب رہی اور اب تک یہ تمام کام بھی بخوبی کررہا ہے۔
چینی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز چین کی سطح پر دو میٹر کی گہرائی تک سوراخ کرتے ہوئے ایک وقت میں دو کلو تک مواد نکال سکتا ہے۔ چٹانوں کے ٹکرے اور مطلوبہ نمونے لے کر خلائی جہاز واپس زمین پر آجائے گا۔
چاند پر معدنیات کی تلاش کے حوالے سے خلائی قوت رکھنے والے تمام ممالک منصوبے بھیج رہے ہیں، اور آئندہ چند سالوں میں ان میں اضافہ ہو گا۔
امریکی ایجنسی ناسا نے 2024 میں انسان بردار منصوبہ بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ان کے علاوہ بھی چین اور امریکہ کے چاند پر تحقیق کے متعدد منصوبے تیار ہیں۔ چین نے آئندہ دہائی میں چین پر ایک تحقیقی ادارہ بنانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔