ایران نے امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے لندن سے چلائی جانے والی معروف ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اماراتی حکمران کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران جوابی حملہ متحدہ عرب امارات پر ہی کرے گا۔
ویب سائٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام اماراتی حکمران کے ایک نزدیکی رابطہ کار کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایرانی دھمکی سے خطے کی سیاسی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ایران نے جوہری سائنسدان فخری زادے کی موت کا ذمہ دار بھی عرب امارات کو ٹھہرایا ہے، جن کی موت گزشتہ ہفتے ایک بم دھماکے میں ہوئی تھی۔
اس سے قبل ایران اس کا ذمہ دار مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کو دیا تھا، جس کے پیش نظر صیہونی انتظامیہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔