Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا: تحقیقاتی رپورٹ

امریکہ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ایک کھرب ڈالر سے بھی زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 651 امریکی ارب پتیوں نے مجموعی طور پر مارچ 2020 سے اب تک 9 ماہ میں 1 کھرب 6 ارب ڈالر کمائے ہیں۔ رقم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر یہ رقم 32 کروڑ 82 لاکھ امریکیوں میں تقسیم کی جائے تو فی کس 4 لاکھ 81 ہزار پانچ سو روپے بنتے ہیں، یہاں یہ واضح رہے کہ یہ کمائی صرف گزشتہ 9 ماہ کی ہے اور اس میں ان کے وباء سے پہلے کی دولت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نو ماہ میں ارب پتیوں کی دولت میں فی کس اوسطاً 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 4 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو 50 فیصد غریب امریکیوں کی مجموعی دولت یعنی 2 کھرب ڈالر کے برابر ہے۔

ادارہ برائے مساوی ٹیکس اور پالیسی مطالعہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عالمی معیشت وباء کے دوران شدید متاثر ہوئی ہے، اور آبادی کا ایک بڑا حصہ خط غربت سے نیچے چلاگیا ہے لیکن ارب پتیوں کی دولت میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سوال ہے۔

اگرچہ امریکہ کے سب سے امیر شخص ایمازون کے مالک جیف بیزوس ہیں اور وباء کے دوران انکی دولت میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جسکی بظاہر وجہ آن لائن خریداری میں اضافہ ہے لیکن وباء کے دوران سب سے زیادہ منافع ایلن مسک ٹیسلا کے مالک نے کمایا ہے، وباء کے 9 ماہ کے دوران ایلن کی دولت میں 542 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یعنی انکی دولت 24 ارب 6 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 143 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ ایلن کے کاروبار میں مزید اضافے اور عنقریب مزید امیر ہونے کا قوی امکان بھی ہے کیونکہ انہیں امریکہ کے دیہاتوں میں تیز انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے کا سرکاری ٹھیکہ مل گیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

thirteen + 1 =

Contact Us