Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

چین بہت جلد خلاء میں سبقت لے جائے گا اور امریکہ منہ تکتا رہ جائے گا: چین میں 20 سال گزارنے والے امریکی تاجر کی پیشنگوئی

رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں معروف امریکی کاروباری شخصیت ڈان کالنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین بہت جلد خلاء پر اپنی اجارہ داری قائم کر لے گا۔ کالنس پچھلے بیس سال سے چین میں مقیم ہیں اور انہوں نے حال ہی میں امریکہ میں واپسی اختیار کی ہے۔ قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کالنس کا کہنا ہے کہ چین کا چاند پر اپنا جھنڈا گاڑنا اسکے مستقبل کے منصوبوں کی عکاسی ہے۔

کالنس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ جلد دوڑ سے باہر ہو جائے گا یا اسے اپنی بقاء کے لیے جان مارنا ہو گی۔ چین پورے معاشرے پر ہر ممکن شکل میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے، جبکہ امریکہ میں ابھی ایسی کوئی بحث بھی موجود نہیں، چین مریخ کے منصوبے کو لے کر بہت پرعزم ہے، اس نے چاند پر کالونی کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے یعنی خلاء کو لے کر چین کے منصوبے بہت وسیع ہیں، اور تاحال کوئی بھی ملک اس کا مدمقابل نہیں۔

کالنس کا مزید کہنا ہے کہ چین اشیاء ضرورت کی تمام چیزوں بشمول تیل اور معدنیات خصوصاً درآمدی اشیاء پر مکمل اختیار کی کوششوں میں بھی مشغول ہے، خلاء پر اجارہ داری سے چین کو مقاصد حاصل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے، ایسے میں چینی عالمی نظام کو روکنا ناممکن ہو گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven − 8 =

Contact Us